05 December 2016 - 08:46
News ID: 424872
فونت
ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے ایک بیان میں ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ایران کی حکومت کی جانب سے جوابی اقدام کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے اتوار کو ایک بیان میں امریکی کانگریس کی جانب سے آئی ایس اے قانون کی مدت میں توسیع اور ایران کے خلاف پابندیاں عائد کئے جانے کو ایٹمی معاہدے کی ماہیت کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ اراکین نے تاکید کی ہے کہ امریکی کانگریس کے اقدام سے بین الاقوامی معاہدوں پر عمل اور فرائض کی انجام دہی میں امریکہ کی غیر ذمہ داری کی نشاندہی ہوتی ہے اور ایران کی حکومت کو چاہئے کہ مناسب جوابی اقدام کے قانون سے استفادہ کرتے ہوئے جو مقابل فریق کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں پاس کیا گیا ہے،  جوابی اقدام عمل میں لائے اور اس اقدام سے مجلس شورائے اسلام کو باخبر کرے۔ اس بیان میں جوابی اقدام عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬