06 December 2016 - 21:00
News ID: 424900
فونت
ازبکستان کے قائم مقام صدر شوکت میرضیایف ۴ دسمبر کو منعقدہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں واضح کامیابی کے بعد ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
شوکت میرضیایف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ازبکستان کے قائم مقام صدر شوکت میرضیایف ۴ دسمبر کو منعقدہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں واضح کامیابی کے بعد ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین مرزااولوغ بیگ عبدالسلاموف کے مطابق ازبکستان لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے شوکت میرضیایف نے 88.6 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

مرزااولوغ بیگ عبدالسلاموف نے کہا کہ کل 21 ملین رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 87.73 فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات پر امن رہے اور مرکزی الیکشن کمیشن کو انتخابی قوانین کی خلاف وزری سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1,400بین الاقوامی مبصرین اور صحافیوں نے ازبکستان میں صدارتی انتخابات کو کور کیا۔

واضح رہے کہ ازبکستان کے صدر اسلام کریموف اسٹروک کے باعث رواں برس 2ستمبر کو 79سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے وجہ سے4دسمبر کو ملک میں قبل ازوقت صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬