08 December 2016 - 21:06
News ID: 424949
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری:
سنی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امن پسند قوتوں کو آگے لاکر ہی انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن پسند قوتوں کو آگے لاکر ہی انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اسلام و ملک دشمن قوتیں رکاوٹ ہیں، دہشتگردی کے خلاف آپریشن سست ہوا تو دہشتگردوں کو آکسیجن لینے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا : سانحہ نشترپارک اور سانحہ بلدیہ کے دہشتگردوں کی عدم گرفتاری حکومتوں کیلئے سوالیہ نشان ہے، فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں ہو رہی ہیں، جو دہشتگردی کے خلاف بہترین عمل ہے، اہلسنت کا مطالبہ ہے کہ سانحہ نشترپارک اور سانحہ بلدیہ ٹاﺅن بانی و قائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے کیس کو فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم دہشتگردی کا مکمل صفایا چاہتے ہیں، پاکستان کی ترقی کو سب سے زیادہ نقصان دہشتگردی نے پہنچایا ہے، سرحد پار سے ملک میں داخل ہوکر دہشتگرد عوام کو نشانہ بناتے ہیں، پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو اپنے انجام تک پہنچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کھوکھلے دعوﺅں اور چور چور کا شور مچانے سے ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی، کرپشن سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ ایف بی آر، نیب اور ایف آئی اے کو مکمل اختیارات دئیے جائیں، ان اداروں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے افراد پر بھی گہری نظر رکھی جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬