09 December 2016 - 23:02
News ID: 424961
فونت
ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں سعودی عرب کے بھیانک ، وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ  نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں سعودی عرب کے بھیانک ، وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق گذشتہ ماہ سعودی عرب کے جنگي طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 160 یمنی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ سعودی عرب یمن پر بمباری میں امریکی بموں کا استعمال کررہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق امریکہ نے حال میں سعودی عرب کو جو ہتھیار فروخت کئے ہیں سعودی عرب مجرمانہ طور پر امریکی ہتھیاروں سے یمنی شہریوں کا قتل عام کررہا ہے لہذآ یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم میں امریکہ بھی شریک ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ کے پاس سعودی جرائم سے اپنے آپ کو دور رکھنے کے لئے بہت کم وقت رہ گيا ہے ورنہ امریکہ  یمن میں سعودی عرب کے جرائم میں ہمیشہ کے لئے شریک  ہوجائے گا۔

ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطابہ کیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬