‫‫کیٹیگری‬ :
10 December 2016 - 19:13
News ID: 424981
فونت
صاحبزادہ فیض الرحمن درانی :
امیر تحریک منہاج القرآن نے کہا : اللہ کے محبوب کو محبوب جاننے والے ان کی ولادت کا جشن ایمانی قوت اور جوش و خروش سے منائیں اور اپنے ایمان کو تروتازہ کریں۔
صاحبزادہ فیض الرحمن درانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ جس نبی آخرالزماں ﷺ کے خُلق عظیم اور اوصاف حمیدہ کا تذکرہ رب کائنات کرے اس کی فضیلت اور فضل کا احاطہ انسان کیسے کر سکتے ہیں؟ اللہ کے محبوب کو محبوب جاننے والے ان کی ولادت کا جشن ایمانی قوت اور جوش و خروش سے منائیں اور اپنے ایمان کو تروتازہ کریں۔

انہوں نے جامع المنہاج میں میلاد کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اللہ کی توفیق اور مدد سے تحریک منہاج القرآن مال روڈ لاہور پر 33ویں عالمی میلاد کانفرنس منعقد کرے گی جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری خطاب کریں گے اور آقائے دو جہاں کی سیرت پاک کے بارے میں علم و عرفان کے نئے گوشے وا کرینگے اور عاشقان مصطفی کے ایمان اور محبت کو نئی جلا بخشیں گے۔

صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ تمہارے لیے محمدؐ کی زندگی بہترین نمونہ ہے اور محمد ؐ اور آل محمد ؐ پر درود پڑھو جیسے میں اور میرے فرشتے پڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں خود احتسابی کرتے ہوئے خود سے یہ سوال کرنا ہے کہ کیا ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل رہے ہیں۔ اگر نہیں چل رہے تو کیا نبی آخر الزمان ﷺ سے محبت کا کوئی دعویدار بے عمل ہو سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں جتنے بھی دکھ اور مصائب ہیں ان کا سبب اللہ کے محبوب حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے پیغمبر امن و صداقت کے پیروکار ہیں کہ جن کی حق گوئی اور راست گوئی کے کفار بھی معترف تھے۔

انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کا بیان پیغمبر اسلام کی سنت ہے۔ ہم نے اپنی زندگیوں سے ان اوصاف کو نکال کر خود کو مسائل جرائم کی دلدل میں کھڑا کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے خیر و برکت والے دن ہر کلمہ گو مسلمان میلاد پاک کی محافل کا انعقاد کرے یا ایسی محافل میں شرکت کرے اور عہد کرے کے وہ پیغمبر حق و صداقت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جھوٹ، مکر اور فریب کو اپنی زندگی سے نکال دے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬