10 December 2016 - 19:47
News ID: 424984
فونت
سید علاوالدین بروجردی:
قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ہنوز ایران کے خلاف مخاصمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
سید علاءالدین بروجردی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی صوبے خوزستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید علاو الدین بروجردی نے کہا کہ ماضی سے لیکر آج تک ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اگست انیس سو ترپن کی بغاوت سے لیکر آج تک امریکہ کے ظالمانہ اقدامات ایرانی عوام کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے اور سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ کو خلیج فارس کے علاقے میں ایرانی نوجوانوں کے ہاتھوں ذلت اٹھانا پڑ رہی ہے۔

سید علاوالدین بروجردی نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں تمام فوجی طاقتوں کو شکست دینے والی ایرانی قوم اقتصادی جنگ میں بھی دشمن کو ناکوں چنے چبوائے گی۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو انتہائی تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب چاروں طرف بدامنی پھیلی ہوئی ہے ایران میں مکمل امن و سیکورٹی پائی جاتی ہے اور اس بات نے دہشت گردی کے حامیوں یعنی امریکہ اور یورپ کو سخت حیرت میں مبتلا کر ر کھا ہے۔

ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ دشمن شام اور خطے کے دیگرملکوں پر دباؤ ڈال کر ایران کے اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن اس کی تمام سازشیں نقش بر آب ہوگئیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬