10 December 2016 - 22:04
News ID: 424991
فونت
غلام حسین دہقانی:
اقوام متحدہ میں متعین ایرانی مستقل مندوب نے بیان کیا : مختلف دہشت گرد مختلف ہمسایہ ملکوں سے شام میں داخل ہورہے ہیں اور وہاں دہشت گردانہ کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔
غلام حسین دہقانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں متعین ایرانی مستقل مندوب غلام حسین دہقانی نے شام کے صورت حال کے حوالے اقوام متحدہ میں کینیڈا کی طرف سے پیش کی جانے والی ایک قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد شام میں موجود صورت حال کے حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا کہ یہ قرارداد جو شامی عوام کے حقوق کے حوالے سے ہے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے بنائی گئے ہے۔

دہقانی نے شام کے بگڑتے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی شام کے بحران کی جڑ ہیں۔

انہوں کہا کہ مختلف دہشت گرد مختلف ہمسایہ ملکوں سے شام میں داخل ہورہے ہیں اور وہاں دہشت گردانہ کاروائیوں میں مصروف ہیں جو اس قرارداد میں اس کا ذکر نہیں ہوا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے کہا کہ جبھہ النصر اور فتح شام جیسے دہشت گرد تنظیمیں شام میں مختلف شہروں پر قبضہ کرکے عوام کے لئے مسائل اور مشکلاا کھڑی کی ہیں جو اس کا سد باب ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کا بحران بیرونی طاقتون کی مداخلت کے بغیر سیاسی طریقے سے اور شامی عوام کے ذریعہ حل ہونی چاہئے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس آپشن کا استقبال کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل میں حلب کی صورت حال سے متعلق اور شامی حکومت کے خلاف اس وقت ایک قرارداد پاس کرانے میں ناکام ہوئے ہیں۔

روس نے کہا تھا اس قرارداد سے حلب میں موجود دہشت گردوں کو منظم ہونے کا موقع ملتا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬