11 December 2016 - 15:06
News ID: 424999
فونت
عراقی سنی وقف بورڈ کے چئرمین:
عراقی سنی وقف بورڈ کے چئرمین نے دھشت گردوں سے مقابلے میں عراق مجاھدین کی کوششوں کو سراہا اور کہا: شھیدوں کا خون عراق اور ملت اسلامیہ کی عزت و کرامت کا سبب بنا ہے ۔
 عبد الطیف الهمیم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سنی وقف بورڈ کے چئرمین عبد الطیف الهمیم نے گذشتہ روز عراق کے علاقے الاعظمیة میں منعقد ہونے والے عید میلاد النبی(ص) کے پروگرام میں عراق کے مختلف قبائل اور مذاھب کے ماننے والوں کو آپسی اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی اور کہا: دھشت گردوں سے مقابلے میں عراق مجاھدین کی کوششیں تمام مذھب کے ماننے والوں اور قبائل کے درمیان انس و محبت کا باعث بنی ہیں ۔

انہوں نے صوبہ موصل کی آزادی میں عراقی مجاھدین کی شجاعت اور بہادری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عراقی جوانوں کا خون ملت اسلامیہ کی عزت اور کرامت کا سبب بنا ہے ۔

واضح رہے کہ دنیا کے اھل سنت 12 ربیع الاول کو رسول اسلام(ص) کی ولادت کا دن مانتے ہیں اور اس دن پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر جشن برپا کئے جاتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۷

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬