11 December 2016 - 22:25
News ID: 425019
فونت
آج صبح نشر ہونے والی رپورٹیں نائیجریا کے شیعہ رھنما حجت السلام والمسلمین شیخ ابراهیم زکزاکی اور ان کی اھلیہ کو نامعلوم جگہ منتقل کئے جانے کی بیان گر ہیں ۔
حجت السلام والمسلمین شیخ ابراهیم زکزاکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بعض میڈیا اور سوشل میڈیا سے آج صبح نشر ہونے والی رپورٹیں نائیجریا کے شیعہ رھنما حجت السلام والمسلمین شیخ ابراهیم زکزاکی اور ان کی اھلیہ کو اس ملک کی انتظامیہ کے ہاتھوں نامعلوم جگہ منتقل کئے جانے کی حکایت کر رہی ہیں ۔

بعض سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں نے اس اقدام پر اپنی تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حجت السلام والمسلمین شیخ ابراهیم زکزاکی کو زھر دے کر مارنا چاہتی ہے ۔

دوسری جانب نائیجریا کی خبریں نشر کرنے والی انگلش زبان کی نیوز ویب سائٹ « newsdiaryonline.com » نے لکھا کہ تحریک اسلامی نیجریہ کے ترجمان ابراهیم موسی نے اس خبر کی تائید کی ہے ۔

ابراهیم موسی نے کہا: ہمیں معتبر منابع سے یہ خبر دریافت ہوئی ہے کہ حجت السلام والمسلمین شیخ ابراهیم زکزاکی کو طاقت کے بل پر نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

تحریک اسلامی نیجریہ کے ترجمان نے یاد دہانی کی کہ نائجیریا کی سپریم کورٹ نے اس ملک کی سیکورٹی مراکز کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے کہا: اس ملک کی سیکورٹی نے ان حالات میں یہ قدم اٹھایا ہے جب اس ملک کی سپریم کورٹ نے آپ کی آزادی کا حکم صادر کردیا ہے ، مگر نائجیریا کے سیکورٹی مراکز سپریم کورٹ کا حکم ماننے کے بجائے مسلسل آپ کو گرفتار کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور یقینا آپ کو نقصان پہونچانا چاہتے ہیں ۔

ابراهیم موسی نے مزید کہا: ہم نائجیریا کی عوام اور دنیا کو اپنے شیعہ لیڈر کے حق میں اس ملک کی حکومت کی جانب سے انسان حقوق کی پائمالی سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کچھ دنوں قبل جس کی آزادی کا حکم سپریم کورٹ نے صادر کیا ہے سیکورٹی مراکز اسے نادیدہ قرار دیتے ہوئے مستقل گرفتار کر رہے ہیں ۔

نائجیریا کی اس تحریک کے ترجمان نے تاکید کی کہ حکومت ، ہمارے رھنما حجت السلام والمسلمین شیخ ابراهیم زکزاکی اور ان کی اھلیہ کی سلامتی کی عھدہ دار ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬