‫‫کیٹیگری‬ :
12 December 2016 - 12:28
News ID: 425030
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی مشقیں کل اتوار کے روز سے ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں شروع ہو گئی ہیں۔
محمد رسول اللہ (ص) فوجی مشقیں


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد رسول اللہ (ص) چار فوجی مشقیں تین روز تک جاری رہیں گی۔ یہ فوجی مشقیں ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری کی موجودگی میں شروع ہوئیں۔ دو سو بیس کلومیٹر سے زائد علاقے میں منعقد ہونے والی ان مشقوں میں بری فوج اور فضائیہ کے مختلف دستے اور خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس سسٹم کے یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔

محمد رسول اللہ چار فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر جنرل سید کمال پیمبری نے بتایا کہ ان مشقوں کے پہلے روز سریع الحرکت فورس کے دستوں کو دیگر علاقوں سے آپریشنل علاقوں میں کم ترین وقت میں زمین اور فضا کے ذریعے بھیجنے کی کارروائیاں انجام پائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ آج سے فوجی مشقوں کے مختلف علاقوں میں پیشہ ورانہ مہارتوں اور منصوبوں پر عمل درآمد نیز کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور آپریشنل ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے مختلف دستوں کی حرکت، افادیت اور پیشرفت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکٹیکی اقدام کے میدان میں کام کرنے والے یونٹوں کی آمادگی، فوری منتقلی، نوجوان کمانڈروں کو جدید جنگ کی مینجمنٹ کی توانائیوں اور تجربے کی منتقلی اور خطرات کا کم سے کم وقت میں جواب دینا اور نئے دفاعی نظاموں کے استعمال کا جائزہ لینا ان فوجی مشقوں کے مقاصد میں شامل ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬