‫‫کیٹیگری‬ :
15 December 2016 - 22:07
News ID: 425091
فونت
آغا سید حسن موسوی:
آغا سید حسن موسوی نے میلاد النبیؐ کی تقریبات کے انعقاد کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ عشق نبی (ص) مسلمانوں کی قوت اور باہمی اتحاد کا بنیادی سرچشمہ ہے اور میلاد النبیؐ کی یہ تقریبات اسی عشق و اتحاد کے تجدید کا مظاہرہ ہے۔
عید میلاد النبی کا جلوس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سیاسی اور مذھبی شخصیت اورانجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی نے میلاد النبیؐ کی تقریبات کے انعقاد کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ عشق نبی (ص) مسلمانوں کی قوت اور باہمی اتحاد کا بنیادی سرچشمہ ہے اور میلاد النبیؐ کی یہ تقریبات اسی عشق و اتحاد کے تجدید کا مظاہرہ ہے۔

انہوں نے حیدرپورہ سرینگر میں تحریک حریت کی مجوزہ سیرت کانفرنس پر حکومتی قدغن کو انتہائی افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے حکومتی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کی اوراخوت اسلامی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے اتحاد سے دشمنان اسلام کی سازشوں کو بے نقاب کریں اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ہفتہ وحدت کو شایان شان طریقے سے منائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬