17 December 2016 - 19:33
News ID: 425117
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے شامی عوام کے لئے پچھتر ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔
ایران کی امداد حلب کے لئے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مرتضی سلیمی نے جمعے کو کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے مظلوم عوام کے لئے پچھتر ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے جس میں دوائیں، کھانے پینے کے سامان، چار سو خیمے، چارہزار کمبل اور تیس ٹن چاول شامل ہے-

مرتضی سلیمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس امدادی کھیپ میں پانچ ٹن دوائیں بھی حلب بھیجی گئی ہیں کہا کہ یہ امدادی کھیپ ،ہم آہنگی اور عوام تک اسے جلدی پہنچائے جانے کے پیش نظر حکومت شام کے حوالے کی گئی ہے-

ایران کی ہلال احمرکمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ضروری ہم آہنگی انجام پانے کے بعد جلد ہی دوسری امدادی کھیپ بھی شامی عوام کے لئے روانہ کردی جائے گی-

بدھ کو ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور شام کے صدر بشار اسد کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو اور ایران کی ہلال احمر کمیٹی کی جانب سے عالمی برادری سے شام کے مظلوم عوام کی مدد کرنے پر تاکید کے بعد تہران نے انسان دوستانہ امداد کی پہلی کھیپ جمعرات کو شام روانہ کی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬