17 December 2016 - 19:40
News ID: 425120
فونت
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے رہائشی علاقوں بر بمباری کی ہے۔
 یمن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے باقم علاقے پر دو بار بمباری کی- جبکہ شمالی صوبے صعدہ کے ہی مندیہ اور الثعبان علاقوں کو آٹھ مرتبہ حملے کا نشانہ بنایا-

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ صوبے کے علاقے الخوخہ میں بھی ایک شاہراہ کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا-

دوسری جانب یمنی فوج نے بھی سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب  کے اندر جیزان میں سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا-

یمنی فوج نے صوبہ تعز میں بھی سعودی فوجیوں کے اتحادیوں کے اڈوں پر حملہ کیا- یمن کے صوبہ الجوف سے خبر ہے کہ سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی گاڑی ایک باروردی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم تیرہ سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬