20 December 2016 - 18:20
News ID: 425178
فونت
پیر کی رات، انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی جس کے بعد، امریکہ کی وزارت خارجہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انقرہ، استنبول اور آدانا میں اپنے سفارتی مراکز بند کردیے۔
 انقرہ میں امریکی سفارتخانے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات انقرہ میں تصویری نمائش کے افتتاح کے دوران، روسی سفیر کے قتل کے کچھ دیر ہی بعد ایک مسلح شخص نے امریکی سفارتخانے کے سامنے فائرنگ کی۔ جس کے بعد امریکہ کی وزارت خارجہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انقرہ، استنبول اور آدانا میں اپنے سفارتی مراکز بند کردیے۔

بعض خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی پلیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

امریکہ نے سفارت خانے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ترکی میں اپنا سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کی سرگرمیوں کے لئے بند کر دیئے ہیں اور اپنے شہریوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ 

امریکہ کی وزارت خارجہ نے ترکی میں مقیم امریکی شہریوں کو امریکی سفارتخانے سے رجوع نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬