‫‫کیٹیگری‬ :
22 December 2016 - 14:43
News ID: 425219
فونت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے آسٹریلیا اور نیوزیلنڈ سے ۵۰ شیعہ زائرین مشرف ہوئے ۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس قافلہ کے سالار نے کہا: یہ زائرین موسسہ اسراء کی جانب سے مختصر وقت میں مسائل شرعی و احکام دین کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے مشہد مقدس آئے ہوئے ہیں اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوکر ادارہ زائرین غیر ایرانی کے پروگرام میں شرک ہوئے ۔

سید حسن صدر نے اس بیان کے ساتھ کہ ان جوانوں میں سے اکثر پہلی مرتبہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں زیارت سے مشرف ہوئے ہیں کہا: ان میں سے اکثر اپنے ملک میں دین اسلام کے مبلغ ہیں لہذا ان کا یہاں پر مشرف ہونا دین کی تبلیغ و ترویج میں بہت زیادہ تعاون و مدد کا وسیلہ قرار پائے گا۔

شفیقہ موسوی اس قافلہ کی ایک فرد نے اس بیان کے ساتھ کہ وہ پہلی مرتبہ ۲۰۱۳ء میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ میں مشرف ہوئی تھی کہا: میں بہت خوش ہوں کہ دوبارہ زیارت کے لئے مشرف ہوئی ہوں خداوند عالم کا شکر ادا کرتی ہوں ۔

موسوی نے مزید کہا میں اس سے پہلے کہ روضہ میں مشرف ہوتی بہت زیادہ حاجتیں رکھتی تھی کہ حضرت سے مانگوں گی لیکن روضہ منورہ میں داخل ہوکر نورانی گنبد کو دیکھ کر ایک عجیب سا سکون محسوس ہوا کہ جس سے اپنی تمام حاجتیں بھول گئی ہوں ۔

حرم مطہر رضوی کے آسٹریلین زائر نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے خادمین  بہت ہی احترام کے ساتھ زائرین سے پیش آتے ہیں کہ جن کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬