29 December 2016 - 10:20
News ID: 425356
فونت
عباس عسکری یونٹ نے موصل کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے جاری آپریشن میں اعلیٰ ترین کارکردگی دکھاتے ہوئے آپریشن کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ۔
موصل میں عباس عسکری یونٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر سرپرستی قائم ہونے والے عباس عسکری یونٹ نے موصل کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے جاری آپریشن میں اعلیٰ ترین کارکردگی دکھاتے ہوئے آپریشن کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

عباس عسکری یونٹ نے چند دیگر عسکری رضا کار تنظیموں کے ساتھ مل کر موصل کے مغربی حصے میں موجود 300 مربع کلومیٹر رقبہ کو آپریشن کے پہلے مرحلے میں داعش سے آزاد کروایا اور اس علاقے میں واقع دسیوں قصبوں اور دیہاتوں کو داعش سے پاک کر کے وہاں کے رہنے والوں کو واپس لایا اور ان کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے۔

موصل آپریشن کے دوسرے مرحلے میں عباس عسکری یونٹ تلعفر شہر کے مرکز میں داخل ہو گا اور باڈر تک کے علاقوں کو داعش سے خالی کرے گا۔

واضح رہے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی عباس عسکری یونٹ کا توپ خانہ برگیڈ، ایس ایس جی، فضائیہ اور مقدس مقامات کی عسکری قوت بھی عباس عسکری یونٹ کی بری فوج کے ہمراہ رہے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬