31 December 2016 - 15:05
News ID: 425410
فونت
عقیل انجم قادری:
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ حلب میں رہائشی علاقوں میں بمباری کرکے لاتعداد مسلمانوں کو خاک اور خون میں نہلایا جارہا ہے، برما میں بدھ بھکشو مسلم ماؤں بہنوں اور بچوں پر تاریخ کا وحشیانہ تشدد کر رہے ہیں۔
 عقیل انجم قادری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ عقیل انجم قادری نے کہا ہے کہ مسلم حکمران شام، برما، فلسطین اور کشمیر کی صورتحال پر متفقہ لائحہ عمل طے کریں اور امت مسلمہ کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کریں، دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہے مگر مسلم حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں، مسلم مائیں بہنیں خالد بن ولید، صلاح الدین ایوبی، محمد بن قاسم، محمود غزنوی اور ٹیپو سلطان کو ڈھونڈ رہی ہیں، حلب میں رہائشی علاقوں میں بمباری کرکے لاتعداد مسلمانوں کو خاک اور خون میں نہلایا جارہا ہے، برما میں بدھ بھکشو مسلم ماؤں بہنوں اور بچوں پر تاریخ کا وحشیانہ تشدد کر رہے ہیں، فلسطین میں یہودی اور کشمیر میں ہندو ایک بڑے عرصے سے ظلم و تشدد کی بدترین تاریخ رقم کر رہے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے، انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی لمحہ فکریہ بن چکی ہے۔

یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان سندھ کے تحت صوبے بھر میں منائے گئے یوم یکجہتی امت مسلمہ کے موقع پر کورنگی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید عقیل انجم قادری نے کہیں۔

انہوں نے ماہ ربیع الثانی میں صوبے بھر میں غوث الاعظم کانفرنسز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سطح پر اجتماعات میں آگہی و شعور بیدار کیا جائے گا اور جمعیت علماء پاکستان کو صوبے بھر میں مزید فعال و منظم کیا جائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬