02 January 2017 - 10:43
News ID: 425445
فونت
ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے، آئندہ سال حج میں شرکت کی دعوت دیئے جانے کے بارے میں سعودی حکومت کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
حمید محمدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ حمید محمدی نے کہا کہ آئندہ سال حج میں شرکت کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ایران کو کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

سعودی عرب کے وزیر حج نے جمعرات کے روز دعوی کیا تھا کہ ، ان کی حکومت نے ، آئندہ سال حج کے انعقاد کے لیے کوآرڈنیشن میٹینگ میں شرکت کے لیے ایران کے محکمہ جج و زیارت کو بھی دعوت نامہ ارسال کیا ہے۔

ایران کے محکمہ حج کے سربراہ حمید محمدی نے کہا کہ متعلقہ حکام آئندہ سال حج میں ایرانی عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان سیاسی تعلقات کے خاتمے کی وجہ سے ریاض میں ایران کا سفارت خانہ اور جدہ قونصل خانہ بند ہوگیا ہے اور اگر سعودی حکومت ایرانی حاجیوں کی عزت ، سیکورٹی اور احترام کی قابل قبول ضمانت فراہم کردے تو ایران بھی آئندہ سال حج میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سعودی حکام کی نالائقی اور لاپرواہی کے نتیجے میں پیش آنے والے مشہور سانحہ منا میں 477 ایرانیوں سمیت 7ہزار سے زائد حاجی شہید ہوگئے تھے۔

سعودی حکومت نے بے بنیاد بہانوں سے رواں سال میں ایران اور شام سمیت متعدد ممالک کے لوگوں کو حج کی سعادت سے محروم کردیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬