04 January 2017 - 11:22
News ID: 425479
فونت
افغانستان کے شہر ہرات میں آج ہزاروں افراد نے دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا-
افغانستان مظاھرہ


رسا نیوز ایجنسی کی تسنیم نیوز سے رپورٹ کے مطابق ، افغانستان کے شہر ہرات میں آج ہزاروں افراد نے دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا- مظاہرے کے شرکاء نے افغانستان کے بے گناہ عوام کے قتل عام کی مذمت کی اور ان حملوں کو بند کئے جانے کا مطالبہ کیا-

مظاہرین نے حکومت افغانستان پرالزام عائد کیا کہ وہ  امن قائم کرنے اور مخالف گروہوں منجملہ طالبان اور داعش کے حملوں کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے-

مظاہرین کہہ رہے تھے کہ کابل حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی -

مظاہرین یہ بھی کہہ رہے تھے کہ افغان عوام کے دشمن اور تکفیری عناصر،عوام کی جان و مال پر حملہ کرکے افغان برادری میں قائم وحدت و ہمدلی کے جذبے کو نقصان نہیں پہنچا سکتے-

ہرات شہر میں گذشتہ ایک مہینے کے دوران شیعوں کی مساجد کے قریب متعدد دھماکے کئے گئے ہیں کہ جن میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے-

اس درمیان شہرہرات کی جامع مسجد کے امام جماعت شیخ عبدالواحد صابری اوراس شہر کے ایک اور عالم سید یونس علوی بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کردیئے گئے تاہم ابھی تک ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬