05 January 2017 - 18:58
News ID: 425502
فونت
بحرینی عوام نے اپنے مذہبی رہنما اور بزرگ عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر مظاہرے کئے۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں بحرینی شہریوں نے ملک کے مختلف علاقوں منجملہ دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں مظاہرہ کر کے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی اور آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

بحرینی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے مذہبی رہنما کو آل خلیفہ حکومت کے حوالے کئے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بحرینی شہریوں نے آیۃ للہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر بھی ان سے اظہار یکجہتی کے لئے اجتماع کیا اور اپنا یہ مطالبہ پھر دوہرایا کہ شاہی حکومت، شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے اور سبھی سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

گذشتہ سال جون میں آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کے حکومتی فیصلے کے بعد سے منامہ کے علاقے الدراز کو حکومت نے فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔

بحرینی عوام آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم سے اپنی حمایت و وفاداری کا اظہار کرنے کے لئے تئیس جون سے ان کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے جمہوریت، آزادی اور سیاسی اصلاحات کے حق میں پرامن تحریک چلا رہے ہیں لیکن دوسری طرف شاہی حکومت نے اس پرامن تحریک کو کچلنے کے لئے جہاں بہت سے شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے، وہیں بڑی تعداد میں مخالف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا ہے اور وہ، ان کے خلاف جھوٹے مقدمات تیار کر کے انہیں طویل مدت سزائے قید بھی سنا رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬