‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2017 - 07:17
News ID: 425513
فونت
جرمنی، ھالینڈ اور ترکی سے ۶۰ شیعہ افراد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں زیارت سےمشرف ہوئے ۔
روضہ امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  جرمنی، ھالینڈ اور ترکی سے ۶۰ شیعہ جو زیارتی وثقافتی سفر پر ایران آئے ہوئے تھے  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوئے اور آستان قدس رضوی کے مرکزی لائبریری اور قرآنی میوزیم کا وزٹ کیا۔

اس دیدار کے دوران حجت الاسلام والمسلمین سید محمد محسن حسینی ؛ جامعت المصطفی العالمیہ  کےشعبہ مشہد کے روابط عامہ کے سربراہ نے کہا: اس وقت جامعت المصطفی العالمیہ میں ۷۰ ممالک کے طالب علم موجود ہیں اور اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کی ترویج میں مشغول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مختلف مناسبت اور خصوصی ایام میں جامعت المصطفی العالمیہ کے اسٹوڈینٹس دنیا کے مختلف ممالک سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت کے لئے مشہد آتے ہیں ۔

حسینی نے اس بیان کے ساتھ زائرین کا مختلف ممالک سے مشہد مقدس کا سفر، اسلامی مفاہیم کو پیش کرنے کے لئے مناسب فرصت ہے ، کہا:آستان قدس رضوی اپنی منظم و منسجم پروگرام کے ذریعہ زائرین کی بہت عظیم خدمات انجام دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا: یہ ۶۰ افراد کا قافلہ آستان قدس رضوی کے ثقافتی و تبلیغی پروگرام سے استفادہ کرتے ہوئے اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوکر آستان قدس رضوی کے مختلف مراکز جیسے قرآنی میوزیم کا وزٹ کیا ۔

حسینی نے آستان قدس رضوی کی زحمات کی قدردانی اور شکریہ اداکرتے ہوئے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی بارگاہ کی زیارت سے مشرف ہونے کا مقصد آنحضرت کے حضور سے معنوی فیوضات حاصل کرنا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ان افراد نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوکر آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم اور نماز ظہر و عصر باجماعت سے فارغ ہوکر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مبارک دسترخوان پر کھانا تناول کیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬