‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2017 - 16:16
News ID: 425517
فونت
تہران کے خطیب جمعہ کا بیان
تہران کے خطیب جمعہ نے شام کے شہر حلب کی آزادی کو وعدہ الہی کی تکمیل قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو حلب میں بری طرح شکست ہوئی ہے-
آیت اللہ سید احمد خاتمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں علاقے کے حالات منجملہ شام، عراق، یمن اور بحرین کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے حلب میں استقامتی محاذ کو کامیابی ملی اور اللہ کی جانب سے مدد و نصرت کا وعدہ مکمل ہوا، اسی طرح جلد ہی عراقی افواج کو بھی شمالی شہر موصل میں فتح ہونے والی ہے - انہوں نے کہا کہ عراقی افواج، عوامی رضاکارفورس اور عوام کو موصل میں دہشت گرد  گروہ داعش کے مقابلے میں حتمی کامیابی ملنے ہی والی ہے-

تہران کے خطیب جمعہ نے انتیس دسمبر دوہزار نو اور اسی طرح آٹھ جنوری انیس سو اٹھہتر کی تاریخوں کو ایرانی عوام کے اتحاد کی علامت قراردیا اور کہا کہ انتیس دسمبر دوہزار نو کو ایرانی عوام نے فتنوں کو خاموش کرکے اسلامی انقلاب کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا - انہوں نے ایرانی کلینڈرکی تاریخ نو دی سے انیس دی تک  کے عرصے کو ایران میں عشرہ بصیرت کا نام دئے جانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی تاریخوں کے واقعات بصیرت، قومی اتحاد اوراسلامی انقلاب کی پاسداری کی علامت ہیں -

واضح رہے کہ آٹھ جنوری انیس سواٹھہتر کو مقدس شہر قم کے عوام اور حوزہ علمیہ کے مدرسین اور طلبا نے شاہی حکومت کے ذریعے امام خمینی رح کی شان میں کی گئی اہانت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا جس کے دوران شاہی حکومت کے کارندوں نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے متعدد افراد کو شہید کردیا تھا - تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ آٹھ جنوری انیس سو اٹھہتر کو قم کے عوام کی عظیم تحریک پوری قوت کے ساتھ آج بھی جاری ہے اور اس نے اسلامی انقلاب کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچا دیا ہے -

انہوں نے کہا کہ انتیس دسمبر دوہزار نو کو ایرانی عوام کی جانب سے نکالے جانے والی شاندارریلیوں اور تاریخی مارچ نے آٹھ جنوری انیس سو اٹھہتر کے واقعات کو مکمل کیا ہے- انہوں نے کہا کہ اگر انیس سو اٹھہتر میں قم کے عوام نے مظاہرہ کرکے ولایت فقیہ کی حمایت کی راہ میں ایک قندیل روشنی کی تو انتیس دسمبر دوہزار نو کو ایرانی عوام نے اس بصیرت کوپایہ تکمیل تک پہنچادیا - سات سال قبل جب ایران میں صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے بہانے عالمی سامراج کے اشارے  پر فتنے پھیلائے جارہے تھے اس وقت ایرانی عوام نے کروڑوں کی تعداد میں پورے ملک میں سڑکوں پر نکل کر ولایت فقیہ اور اسلامی انقلاب سے اپنی مکمل اور بھرپور وفاداری کا اعلان کیا اور یوں عالمی سامراج کے فتنوں کو پوری طرح خاموش کردیا -

تہران کے خطیب جمعہ نے فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے سفارش کی کہ جس طرح سے اہلبیت علیھم السلام کی مصیبت پران  کا غم منایا جاتاہے،اسی طرح ان کی خوشی میں جشن بھی ان کے شایان شان منایا جانا چاہئے - انہوں نے ساتھ  ہی دس ربیع الثانی کریمہ اہلبیت جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے یوم وفات کی آمد کی مناسبت سے تعزیت  پیش کرتے ہوئے بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے علمی اور عرفانی کمالات و فضائل پر روشنی ڈالی -/۹۸۸/ ن۵۹۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬