06 January 2017 - 16:18
News ID: 425518
فونت
بروجردی:
ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے شام سے دہشت گردوں کے جلد سے جلد انخلاء پر تاکید کی ہے-
علاء الدین بروجردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے اپنے دوروزہ دورہ دمشق کے اختتام پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کو جلد سے جلد شام سے باہر نکل جانا چاہئے اور حلب کی کامیابی اس کا پہلا مرحلہ ہے- علاء الدین بروجردی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، شام کی خود مختاری ، اقتدار اعلی ، ارضی سالمیت، اور عوام کی منتخب حکومت کی حمایت کرتا ہے -

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے حلب کی کامیابی کو شامی عوام اور استقامت کے عزم کی کامیابی کی علامت قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران، شامی حکومت کی اجازت اور درخواست کے بغیر اس ملک میں اغیار کی موجودگی کی مذمت کرتا ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر جارحیت سمجھتا ہے-

علاء الدین بروجردی نے شام کو صیہونی حکومت سے مقابلے کی فرنٹ لائن قرار دیا اور کہا کہ امریکہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ مل کردنیا کے مختلف ملکوں سے ہزاروں دہشت گرد شام میں بھیجے ہیں تاکہ استقامت کے محاذ کو نقصان پہنچائے-ایران کے پارلیمانی وفد نے اپنے دو روزہ دورہ دمشق کے موقع پر شام کے صدر، وزیراعظم ، وزیرخارجہ اور مفتی اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی- ایران کا پارلیمانی وفد اپنا دورہ دمشق مکمل کرکے جمعرات کی رات شام سے لبنان کے لئے روانہ ہوگیا -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬