06 January 2017 - 16:40
News ID: 425524
فونت
پاکستان کے وزیر اعظم:
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر کے موضوع پر ہونے والے بین الاقوامی سیمینار کے شرکاء نے کشمیر سمیت علاقے کے مسائل کے حل میں ایران کے کردار پر تاکید کی۔
کشمیر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس سیمینار کے شرکاء نے علاقائی مسائل اور مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کمزور کارکردگی کی سخت مذمت کی-

پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کشمیر کے مسئلے پر منعقدہ اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا-

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ پاکستانی حکومت، کشمیری عوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی- سیمینار میں برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈ کے رکن نذیر احمد نے کشمیر مسئلے کے حل میں عالمی برادری کی کمزور کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران اور روس سمیت علاقے کی طاقتیں، مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں-

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مسعود خان نے بھی مسئلہ کشمیر سمیت بہت سے بین الاقوامی موضوعات کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی اور دفاعی ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کے اندر مضبوط عزم موجود ہے تو وہ گذشہ برسوں میں کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قراردادوں پر عمل درآمد کرا کر مسئلہ کشمیر کو حل کرے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬