09 January 2017 - 15:15
News ID: 425584
فونت
نواز شریف:
سابق ایرانی صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے مرحوم کے لواحقین اور ایرانی عوام سے تعزیت کی ہے۔
پوسٹر/آیت الله اکبر هاشمی رفسنجانی(ره) نے دعوت حق کو لبیک کہا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایران کے سابق صدر آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہاشمی رفسنجانی نہ صرف ایران کی مقبول شخصیت تھے، بلکہ وہ دنیا میں مفاہمت اور امن کے پیامبر سمجھے جاتے تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے ان کے لواحقین اور ایرانی عوام سے تعزیت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہاشمی رفسنجانی نہ صرف ایران میں مقبول شخصیت تھے بلکہ دنیا میں مفاہمت اور امن کے پیامبر سمجھے جاتے تھے، ان کا شروع کردہ مفاہمتی ایجنڈہ نہ صرف ایران بلکہ پوری امت کیلئے باعث رہنمائی تھا، ان کی وفات سے عالم اسلام ایک مفاہمت اور امن پسند قائد سے محروم ہو گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬