11 January 2017 - 09:55
News ID: 425616
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کابل میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت، عوام اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔
بہرام قاسمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ اس کا وقت آن پہنچا ہے کہ علاقے کے ممالک اور حکومتیں متحد ہوجائیں اور یکسو اور پرعزم ہوکر تشدد اور دہشتگردی کی لعنت کو ختم کریں۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان پارلیمنٹ کے قریب دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔

دہشتگرد گروہ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسی طرح منگل کی رات، قندہار شہر میں بھی ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس دہشتگردانہ حملے میں قندہار کے گورنر"محمد ہمایون عزیزی" اور افغانستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے جنوبی افغانستان میں صوبے ہلمند کے صدر مقام شہر لشکرگاه میں بھی ایک دہشتگردانہ حملہ ہوا جس میں 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬