12 January 2017 - 19:50
News ID: 425639
فونت
امریکی صدر جمھوریہ:
امریکہ کے نو منتخب صدر جمھوریہ ٹرامپ نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں امریکہ کے موجودہ صدر باراک اوباما کو داعش کی تشکیل کا ذمہ دار قرار دیا ۔
 داعش


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے نو منتخب صدر جمھوریہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج بدھ کو اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ اپنے دور صدارت میں روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے کہا : ماسکو، داعش کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کی مدد کر سکتا ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا : ہم روس کے ساتھ اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں ۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ ممکن ہے کہ روس نے سائبر حملوں میں ڈیموکریٹ پارٹی کی مدد میں کردار ادا کیا ہو کہا : امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کی قومی کمیٹی کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملوں میں بہت سے ممالک کا کردار رہا ہے اور اس کی وجہ ان سسٹموں کی کمزور سیکورٹی تھی ۔

نومنتخب امریکی صدر نے اپنی اس پریس کانفرنس میں امریکہ کے سی این این ٹی وی چینل کے رپورٹر کے سوال کا جواب نہ دیتے ہوئے سی این این کی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا کہ روس کے پاس ٹرمپ کے سلسلے میں رسوا کن دستاویزات موجود ہیں اور ماسکو نے ان دستاویزات کے ذریعے ان پر دباؤ ڈالا ہے کہا : اس جھوٹی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے پیچھے امریکہ کے انٹیلیجنس اداروں کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے اپنی اس پریس کانفرنس میں امریکہ کے موجودہ صدر باراک اوباما کو داعش کی تشکیل کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا : سرکاری رپورٹوں کے مطابق واشنگٹن اور اس کے مغربی اتحادی من جملہ فرانس اور برطانیہ نے خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا ہے ۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش مخالف نام نہاد اتحاد بھی، جو اوباما کے دور صدارت میں عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بہانے تشکیل پایا ہے، دو جنوری کو اپنی ایک رپورٹ میں باقاعدہ اعتراف کیا ہے کہ دو ہزار چودہ میں حملوں کے آغاز سے اب تک اس ملک کے کم سے کم ایک سو اٹھاسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں کہا: تاھم عراقی اور شامی حکومت کی رپورٹوں کے مطابق ان دونوں ملکوں کے سیکڑوں بے گناہ شہری داعش مخالف اس جھوٹے اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکہ کا فوجی بجٹ دنیا کے ہر ملک سے زیادہ ہے اور عالمی اعداد و شمار کے مطابق امریکہ اسلحہ برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۴۹۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬