12 January 2017 - 20:10
News ID: 425644
فونت
بلاول بھٹو :
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ان کااستقبال کیا۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے ملاقات کے دوران ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کراچی میں ایرانی قونصلیٹ گئے جہاں پر انہوں نے ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی سے سابق ایرانی صدرعلی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ ایرانی قونصلیٹ میں سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور امداد پتافی بھی تھے۔

جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر اور مجلس شوریٰ کے اسپیکر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر ہم مملکت ایران کے عظیم رہبرآیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور مرحوم کے خانوادہ کے ساتھ ساتھ پوری ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہیں، سوگوار خاندان کے لئے اللہ تعالی سے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

ایک بیان میں علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ مرحوم علی اکبر ہاشمی رفسنجانی ایران کے عظیم رہنما تھے، ان کے دور صدارت میں ایران نے بے مثال ترقی کی اور مشکل دور میں ایران کامیاب اور کامران رہا، پورے عالم اسلام سے بشمول پاکستان اور سعودی عرب سے خوشگوار تعلقات رہے، ہم دعاگو ہیں کہ اب جبکہ ایران ان مشکلات سے نکل گیا ہے جو ماضی میں ایران کو در پیش تھیں، خدا ایران کو اور بھی کامیاب کرے اور اسلام کی مزید خدمت کرنے کا موقع عطا کرے۔

مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی، مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، علامہ سید امتیاز کاظمی، علامہ سید نیاز بخاری، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی، سید نوید الحسن، مجاہد حسین اور دیگر شامل تھے لاھور میں ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات میں ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاشمی رفسنجانی کا شمار دنیا کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل  کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اتوار کی رات دل کا عارضہ لاحق ہونے کی بنا پر انتقال کر گئے تھے۔

منگل کے روز آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جسد خاکی کو لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم میں سپرد خاک کر دیا گیا- اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬