13 January 2017 - 23:15
News ID: 425661
فونت
شام کا اقوام متحدہ سے مطالبہ؛
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام الگ الگ خطوط میں شام کی سرزمین پر حملہ کرنے کی بنا پر صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے فوجی ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام الگ الگ خطوط میں کہا ہے کہ یہ حملہ شام میں جنگ کے آغاز سے اس حکومت کے بار بار کے حملوں، شام کی حاکمیت، خودمختاری اورارضی سالمیت کی خلاف ورزی کے تناظر میں انجام پایا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ شام پر اسرائیل کے حملے کا منصوبہ، فرانس، برطانیہ، امریکہ اور ان کے پٹھوؤں سعودی عرب، ترکی، قطر اور ان ملکوں کے خفیہ اداروں میں تیار کیا گیا کہ جو شام اور علاقے پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتے تھے۔

شام کی وزارت خارجہ نے ان خطوط میں شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ المزہ فوجی اڈے پر صیہونیوں کا حملہ شام خاص طور پر حلب میں دہشت گرد گروہوں کی شکست کی وجہ سے انجام دیا گیا ہے اور یہ امریکہ فرانس اور برطانیہ کی ہری جھنڈی اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کی حمایت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خلل ڈالنے کے لیے جمعرات کی رات شام کے دارالحکومت دمشق کے المزہ فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬