14 January 2017 - 12:35
News ID: 425676
فونت
یمن میں جمعہ کے دن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں شدید نقصان پہنچا ہے۔
یمن


رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی چینل سے رپورٹ کے مطابق، شمالی سرحدی علاقے الخضراء گزرگاہ میں سعودی عرب اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سعودی عرب کے دسیوں پٹھو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی صوبے تعز کے المضابی، دارالغربی اور تبه الشبیبه علاقوں میں سعودی فوجیوں اور ان کے ایجنٹوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

دراین اثنا پریس ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ نجران کے علاقے میں واقع سعودی فوجی اڈے پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک تقریبا گیارہ ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ سعودی عرب اپنے حملوں میں اسکولوں، اسپتالوں، رہائشی علاقوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے اور اس نے اپنے حملوں میں کئی مرتبہ کلسٹر بموں سمیت مختلف قسم کے ممنوعہ ہتھیار استعمال کیے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬