14 January 2017 - 22:00
News ID: 425690
فونت
برطانیہ کے شہر اسیکس (Essex) کے علاقے برین ٹری (Braintree ) میں واقع الفلاح اسلامی مرکز پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
لندن کا اسلامی سنٹر

رسا نیوز ایجنسی کی روزنامہ ڈیلی میل سے رپورٹ کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو نسل پرستوں کو مذکورہ اسلامی مرکز کو آگ لگانے کی کوشش کرتے دیکھایا گیا ہے۔ برطانوی پولیس نے بھی سی سی ٹی وی  فوٹیج جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نسل پرست حملہ آوروں کی شناخت میں اس کے ساتھ تعاون کریں۔

ایک ماہ پہلے لیور پول سٹی میں بھی اسلامی مرکز پر نسل پرستوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اس مرکز کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

 بریٹش مسلم کونسل  اور اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی حال ہی میں برطانیہ میں اسلامو فوبیا کی لہر میں اضافے کی بابت سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬