14 January 2017 - 22:04
News ID: 425692
فونت
دہشت گرد گروہ داعش نے مشرقی افغانستان میں رہائشی مکانات کو نذر آتش کردیا ہے۔
گھر نظر آتش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاللہ خوگیانی نے بتایا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے کوت شہر کے مختلف علاقوں میں مزاحمت کرنے والے لوگوں کے گھروں کو آگ لگادی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  داعشی عناصر نے ساٹھ خاندانوں کو زبردستی باہر نکالنے کے بعد، ان کے گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔

کوت کے قبائلی رہنماؤں  کا کہنا ہے کہ داعش نے اپنے خلاف مزاحمت کرنے والے تمام لوگوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کی دھمکی دی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بڑی تعداد میں داعشی عناصر موجود ہیں اور کوت شہر کے اطراف میں انہوں نے اپنی پناگاہیں بنا رکھی ہیں۔/۹۸۸ /ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬