15 January 2017 - 18:20
News ID: 425703
فونت
شام کے جنگی طیاروں نے صوبہ حمص میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔
وہابی دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے جنگی طیاروں نے صوبہ حمص میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی درجن وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شام کے جنگی طیاروں نے حمص کے علاقہ طول علب التیاس میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی درجن داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

شامی فوج نے دیرالزور میں بھی  وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔ ان حملوں میں بھی داعش کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬