15 January 2017 - 19:15
News ID: 425709
فونت
یمنی عوام کی استقامت نے سعودی عرب کے تمام شوم نقشوں کو نقش بر آب کردیا ہے ۔
آل سعود نے یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے صوبہ تعز میں سعودی عرب کےتازہ ترین ہوائی حملے میں سات یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے شہری علاقہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر مارچ 2015 میں جنگ مسلط کی اور اس وقت سے لیکر اب تک یمن کے بے گناہ اور نہتے عربوں کو اپنے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے سعودی عرب نے اب تک 10 ہزار سے زائد یمنی شہریوں کو شہید اور 30 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا ہے ۔

یمن کے  نہتے اور کمزور عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے لیکن یمنی عوام کی استقامت نے سعودی عرب کے تمام شوم نقشوں کو نقش بر آب کردیا ہے سعودی عرب اپنے طے شدہ جنگی اہداف میں سے کسی ہدف کو بھی حاصل نہیں کرسکا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬