15 January 2017 - 21:51
News ID: 425713
فونت
روس کی وزارت دفاع نے شام کی بحرانی صورت حال پر اقوام متحدہ کی طرف سے مدد نہیں کرنے پر اس کو خبردار کیا ہے۔
ایران کی امداد حلب کے لئے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ، شام میں دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں منجملہ حلب میں کوئی مدد نہیں کر رہا ہے حالانکہ وہ انسانی امداد ارسال کرنے کا دعویدار ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ حلب کے عوام سمیت شامی عوام کے لئے امداد ارسال نہ کئے جانے سے ان کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

روس کے اس ترجمان نے کہا کہ حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے بعد بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اس شہر کے عوام کو کوئی مدد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے اپنے ملک کے بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

واضح رہے کہ حلب سمیت مختلف علاقوں کے شامی عوام کی ابتر صورت حال کے باوجود انسان دوستانہ امداد ارسال کئے جانے کے عمل میں امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے رخنہ اندازی کا سلسلہ جاری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬