16 January 2017 - 15:01
News ID: 425723
فونت
جواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امید ظاہر کی ہے کہ تہران اور کولمبو کے تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔
محمد جواد ظریف و  سری لنکا کے اقتصاد اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ علاقے کے تمام ملکوں منجملہ سری لنکا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا ایران کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

انھوں نے اتوار کے روز تہران میں سری لنکا کے اقتصاد اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر سوسیل پریما جیانتھا سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے اور مالی امور میں رکاوٹیں دور ہو جانے کے بعد ایران اور سری لنکا کے عوام، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون میں فروغ کا مشاہدہ کریں گے۔

اس ملاقات میں سری لنکا کے اقتصاد اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر نے بھی اپنے ملک کے سلسلے میں ایران کے مثبت نقطہ نظر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بعض رکاوٹیں دور ہو جانے کی صورت میں خاص طور سے توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکا ماضی کی مانند ایران سے تیل اور تیل کی مصنوعات کی خریداری میں خاص دلچسپی رکھتا ہے۔

 واضح رہے کہ سری لنکا کے اقتصاد اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر، سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے مشیر سورنا ستاری کی دعوت پر ایران کے دورے پر ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬