16 January 2017 - 15:17
News ID: 425729
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
سرزمین لبنان کے سنی عالم دین نے ت آل خلیفہ کے توسط تین بحرینی جوانوں کو پھانسی دئے جانے کی شدید مذمت کی ۔
شیخ خضر الکبش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین لبنان کے سنی عالم دین شیخ خضر الکبش نے تین بحرینی جوانوں کو پھانسی دئے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا: حکومت آل خلیفہ کی حالیہ جنایت نے اس کے قتل و غارت اور ظلم و ستم کا کارنامے کو مزید سیاہ کردیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: افسوس دنیا اور عالمی مراکز ملت بحرین کے خلاف انجام پانے والے اس ظلم و ستم کے مقابل چپی سادے ہوئے ہیں ۔

سرزمین لبنان کے اس سنی عالم دین نے بحرینی جوانوں کا خون بہائے جانے کے حوالے سے حکومت آل خلیفہ کی حالیہ جنایت کو اس جابر حکومت کی سرنگونی کا باعث بتایا اور کہا کہ ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ جنایتیں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں ۔

شیخ الکبش نے ملت بحرین کو صبر اور اپنے دینی و سیاسی رھبروں کی اطاعت کی تاکید کی اور کہا: یہ انقلابی تحریک  ظالم حمکراں آل خلیفہ کی مکمل نابودی تک باقی رہنا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬