‫‫کیٹیگری‬ :
16 January 2017 - 23:21
News ID: 425734
فونت
صدر تحریک کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مقتدا صدر سے عوامی فورس کے کمانڈر نے ملاقات اور گفتگو کی ۔
حجت الاسلام و المسلمین سید مقتدا صدر  اور کمانڈر ابومهدی المهندس  ثامر السبهان

رسا نیوز ایجنسی کی تسنیم سے رپورٹ کے مطابق، صدر تحریک کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مقتدا صدر سے عوامی فورس کے کمانڈر ابومهدی المهندس نے ملاقات اور گفتگو کی اور عراق کی موجود صورت حال کا جائزہ لیا ۔

طرفین نے اس ملاقات میں صوبہ موصل کی آزادی اور اس علاقے کی سکوریٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

حجت الاسلام و المسلمین سید مقتدا صدر نے بھی داعش کے مقابلے میں عوامی فورس کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

عوامی فورس کے کمانڈر سامی المسعودی اور صدر بریگیڈ کی آپریشنز اسسٹنٹ کے ذمہ دار کاظم العیساوی بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔

دوسری جانب سعودیوں نے عراق میں موجود ایران کے نئے سفیر کو اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

عراق میں موجود سعودیہ کے سابق سفیر «ثامر السبهان» کہ جو بغداد کی درخواست پر عراق بدر کردئے گئے اور اس وقت خلیج فارس معاملات میں سعودی عربیہ کے مشاور ہیں ، انہوں نے عراق میں موجود ایران کے نئے سفیر کے سلسلے میں دخل اندازی سے کام لیا ۔

ثامر السبهان نے کہا: عراق میں ایران کے نئے سفیر ایرج مسجدی ایک جنگی جنایتکار ہیں ۔

واضح رہے کہ «ثامر السبهان» اس سے قبل عراق میں سعودیہ عربیہ کے سفیر تھے مگر کثرت کے ساتھ عراق کے داخلی مسائل میں مداخلت اور مذھبی اختلافات کو ہوا دینے کی وجہ سے بغداد نے سعودیہ عربیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی جگہ عراق میں دوسرا سفیر معین کرے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬