‫‫کیٹیگری‬ :
17 January 2017 - 21:24
News ID: 425751
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ نے مقامی قاریوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور ماہرانہ و متقنة تلاوت کے حصول کی خاطر خصوصی ہفتہ وار نشست کا اہتمام کیا ہے ۔
روضہ مبارک حضرت عباس ع میں قرآنی نشست

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ نے مقامی قاریوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور ماہرانہ و متقنة تلاوت کے حصول کی خاطر خصوصی ہفتہ وار نشست کا اہتمام کیا ہے کہ جس میں مقامی قاریوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر زمین ہال سرداب امام حسن(ع) میں تربیتی اغراض کے لیے منعقد ہونے والی اس نشست میں ججز کے فرائض امام حسین (ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے سنئیر قاری سر انجام دیتے ہیں اور تلاوت قرآن کرنے والے ہر قاری کی رہنمائی کرتے ہیں اور تلاوت کے حوالے سے مختلف ملاحظات سے آگاہ کرتے ہیں.

یہ قرآنی نشست ہر شب جمعہ منعقد ہوتی ہے اور اس میں مقامی قاریوں کے علاوہ سامعین کی بڑی تعداد بھی حاضر ہوتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬