‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2017 - 21:21
News ID: 425770
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے شھروں اور دیھاتوں کو اچھے مبلغین سے خالی ہونے پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا: حوزہ میں الٹی مھاجرت کی سنت غلط ہے ، طلاب قم سے جانے کے بجائے قم آرہے ہیں جو مناسب نہیں ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج صبح اپنے در خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد اعظم قم میں منعقد ہوا ، حوزہ میں الٹی مھاجرت کی سنت پر سخت تنقید کی ۔

انہوں نے حوزه علمیه قم کی قدیم تاریخ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مذمت کرنے والوں کے برخلاف حوزه علمیه قم میں فروان تعلیم یافتہ ، افاضل ، عالم اور مدرسین موجود ہیں البتہ نقائص بھی موجود ہیں جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے فرمایا: حال ہی میں ہمیں حوزہ میں الٹی مھاجرت کی رپورٹس دریافت ہوئی ہیں جو غلط ہے کہ لوگ قم سے جانے کے بجائے دیھاتوں سے قم آرہے ہیں ۔

سرزمین قم کے اس مشھور مرجع تقلید نے علماء و افاضل کو قم سے مھاجرت کرنے کی تاکید کی اور کہا : دیگر شھروں میں موجود حوزات علمیہ کے نواقص کو برطرف کرنے کا زمینہ فراھم کیا جائے  ، تاکہ نیچی سطح کے طلاب شھروں کے حوزات چھوڑ کر قم نہ آئیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں در خارج فقہ کے استاد نے مزید کہا: الٹی مھاجرت بے سود ہے ، ہم بجائے یہ کہ قم میں ماھرین کی تربیت کر کے انہیں شھروں میں روانہ کریں اور وہیں ان کی تقویت کریں ، الٹی مھاجرت کے شاھد ہیں ، ان دنوں شھروں اور دیھاتوں میں گمراہ فرقوں کی تبلیغ کی جا رہی ہے لھذا شھروں اور دیھاتوں کے حوزات کو طلاب سے خالی ہوںے سے روکا جائے  ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مزید کہا: ہم نے ذمہ دار افراد سے موجودہ صورت حال کی اصلاح کی تاکید کی ہے امید ہے کہ یہ حالات بہت جلد صحیح ہوجائیں گے  ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۵

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬