19 January 2017 - 19:20
News ID: 425781
فونت
جوہری معاہدے کے نفاذ کے ۱۲ مہنیوں کے بعد اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری میں ۴۲ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
جوہری معاہدے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مرکزی سیکورٹیز ڈیپازٹری ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد رضا محسنی نے بیان کیا : جوہری معاہدے کے نفاذ کے 12 مہنیوں کے بعد اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 جنوری 2016 کو جب ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین خارجہ پالیسی سربراہ فیدریکا موگرینی کی جانب سے مشترکہ بیان میں جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کا اعلان کیا گیا اس کے بعد 264 غیرملکی کمپنیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران میں غیرملکی سرمایہ کاری کی سطح میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬