‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2017 - 17:16
News ID: 425802
فونت
رہبر انقلاب اسلامی نے تہران کے پلاسکو تجارتی کمپلیکس میں آتشزدگی کے سانحے کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے سانحہ متاثرین کی ہرممکن مدد کا حکم دیا ہے ۔
 رہبر انقلاب اسلامی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں تہران کے مرکز میں واقع قدیم تجارتی کمپلیکس میں پیش آنے والے سانحے میں اپنی جان کی بازی لگانے والے فائربریگیڈ کے عملے کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے فرمایا : فائر بریگیڈ کے عملے نے تجارتی کمپلیکس کے سانحے میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان بچانے کے لئے جس ایثار و قربانی کا مظاہرہ کیا اور خود کو ایک سخت آزمائش و امتحان سے دوچار کیا ہے اس سے دل تعریف و تمجید اور دکھ و تشویش سے بھر گیا ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا : اس وقت تمام کوششیں سانحے میں پھنسے ہوئے باقی لوگوں کی جان بچانے پر مرکوز کرنا چاہئے اور سانحے کی تحقیقات کا کام بعد کا مسئلہ ہے ۔

آپ نے تمام حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح انھوں نے ان چند گھنٹوں میں جہادی پیمانے پر کا م کیا ہے اسی طرح اسے جاری رکھیں اور اپنے فرض کو ہربات پرمقدم رکھیں اور ملبے میں پھنسے ہوئے باقی افراد کی جان بچانے کی کوششیں تیز کر دیں ۔

مرکزی تہران میں واقع پلاسکو تجارتی مرکز پوشاک اور ملبوسات کا ایک اہم مرکز شمارہوتا تھا یہ عمارت چوّن سال پرانی تھی - مقامی حکام نے آتشزدگی کے حادثے میں ہرقسم کی تخریبی کارروائی کے امکان کو مسترد کردیا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬