‫‫کیٹیگری‬ :
21 January 2017 - 12:25
News ID: 425824
فونت
آیت الله علم الهدی:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم آیت الله سید احمد علم الهدی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں یہ کہتے ہوئے کہ امریکا عھد شکن اور شیطان ہے کہا: حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکا بد عهد اور فریب کار ہے ۔
آیت الله علم الهدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله سید احمد علم الهدی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزروں کی شرکت میں حرم امام ھشتم حضرت علی ابن موسی الرضا علیھما السلام میں منعقد ہوا ، پلاسکو سانحہ پر افسوس  کا اظھار کیا اور کہا: قلب ایران میں رونما ہونے والے اس سانحہ کی کہ جس میں 600 دکانیں جل گئیں اور فائربرگیڈ کے متعدد اھل کار بھی جاں بحق ہوگئے تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: انشاء الله خداوند متعال اپنی خاص عنایتوں کے زیر سایہ اس اقتصادی نقصانات کا تدارک فرمائے گا ، جاں بحق افراد کو شھیدوں کے ساتھ محشور کرے گا اور پسماندگان کو صبر عنایت کرے گا ۔

امریکا فقط طاقت کی زبان سمجھتا ہے

آیت الله علم الهدی نے ملت ایران کو سامراج مخالف بتاتے ہوئے اس بات کی تاکید کی کہ امریکا فقط طاقت کی زبان سمجھتا ہے کہا: ہم نے جس زمانے میں امریکا کا ڈٹ کر مقابل کیا تھا اس دور میں امریکا فقط عقب ‌نشینی پر ہی نہیں بلکہ ذلت بار شکست قبول کرنے پر مجبور ہوا تھا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم نے جب بھی امریکا سے مذاکرہ کی بات کی ہے تو امریکا لڑاکو کے مانند ہمارے مقابل آیا ہے کہا:  امریکا سے مذاکرہ بے مفھوم ہے ، کیوں کہ نظام مقدس جمھوری اسلامی ایران کی سامراج مخالف سیاست ایک آئین کی صورت ہے جو ھرگز قابل تبدیل نہیں ہے ۔

خبرگان رھبر کونسل کے نمائندہ نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکا کی عھد شکنی کا منھ توڑ جواب دیا جائے کہا: برجام ختم ہوگیا اور فقط امریکا کی بدعھدی کی سند ھمارے ہاتھوں لگی ، امام خمینی رہ نے ابتدائے انقلاب ہی میں فرمایا تھا کہ « امریکا شیطان بزرگ ہے » اور رهبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی فرمایا ہے کہ « امریکا بد عهد اور فریب کار ہے » ۔ 

انہوں نے آخر میں امریکا کی عھد شکنی کا منھ توڑ جواب دئے جانے کی تاکید کی اور کہا: ہمیں کھوئی ہوئی چیزوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے تاکہ کل امریکن اپنی چالبازیوں پر خوش نہ ہوں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۳۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬