‫‫کیٹیگری‬ :
23 January 2017 - 14:45
News ID: 425865
فونت
آيت الله موسوی جزائری:
صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مسلمانوں کے متعدد مشترکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حج کا شمار ان اسلامی مشترکات میں سے ہوتا ہے جو مسلمانوں کو متحد اور قریب لانے میں موثر ہے ، مسلمان حج کے ذریعہ دشمن کو اپنی طاقت دیکھا سکتے ہیں ۔
آیت الله سید محمدعلی موسوی جزائری


رسا نیوز ایجنسی کی حج خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور شھر اھواز کے امام جمعہ آيت الله سيد محمد علی موسوی جزائری نے حج خبر رساں سائٹ کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے حج کی اھمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: قرآن كريم نے مختلف سوروں اور متعدد آیات میں حج کی اھمیت اور اس کی خصوصیتوں کی جانب اشارہ کیا ہے ۔

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے مسلمانوں کے متعدد مشترکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حج کا شمار ان اسلامی مشترکات میں سے ہوتا ہے جو مسلمانوں کو متحد اور قریب لانے میں موثر ہے ، مسلمان حج کے ذریعہ دشمن کو اپنی طاقت دیکھا سکتے ہیں ۔

شھر اھواز کے امام جمعہ نے سعودیہ کی جانب سے گذشتہ برس ایرانیوں کو حج کی نعمت سے محروم کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سعودیہ کا یہ قدم قران کی آیت «صد عن سبيل الله» کا کھلا مصداق ہے ، حج کی امنیت اور سیکوریٹی اہم ہے ، اسلامی جمھوریہ ایران حج کی امنیت اور سیکوریٹی کو اہم جانتا ہے ۔

آيت الله سيد موسوی جزائری نے بیان کیا: دوسال قبل سانحہ منٰی میں ھزاروں حجاج مارے گئے مگر سعودیہ حکومت نے اس ذمہ داری کے اپنے عھدے نہیں لی اور بیت اللہ کی امنیت کہ جس کا قران میں اشارہ کیا گیا بے توجہی کی ۔

انہوں نے آخر میں کہا: ملت اسلامیہ حرمین شریفین کے ادارے پر غور کرے تاکہ بار دیگر پھر سانحہ منی تکرار نہ ہوسکے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۳۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬