24 January 2017 - 22:16
News ID: 425896
فونت
بشار جعفری:
شامی حکومت کے وفد کے سربراہ نے کہا : شام کے بحران کے حل میں ترکی کا کردار منفی ہے ۔
بشار جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومت کے وفد کے سربراہ بشارجعفری نے آستانہ اجلاس کا اختتامی بیان جاری ہونے کے بعد اپنے ایک پریس کانفرنس کے درمیان آستانہ اجلاس میں ایران کے کردار کو نہایت مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے بیان کیا : ایران جنگ بندی کے ضامن ملکوں میں سے ایک ہے اور اس ملک نے آستانہ اجلاس کے اختتامی بیان کا متن تیار کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے شام کے بحران میں ترکی کی سرگرمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شام کے بحران کے حل میں ترکی کا کردار منفی ہے تاہم اس کی جانب کوئی اشارہ نہیں کریں گے کیونکہ ہم حکومت کے نمائندے ہیں ۔

بشارجعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ملک کو بچانے کے لئے سیاست میں کبھی کبھی دشمن کے ساتھ بھی کام کرنا پڑتا ہے ۔

شامی حکومت کے وفد کے سربراہ نے آستانہ اجلاس میں ہوئے معاہدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : آستانہ اجلاس کے اختتامی بیان کی ایک شق میں داعش اور جبھت النصرہ دہشت گردوں سے جنگ پر تاکید کی گئی ہے اور ترکی سمیت یہاں موجود ممالک نے اس پر دستخط کئے ہیں ۔

انہوں نے دہشت گردی کے حامی ملک ترکی اور دوسرے بعض ممالک کو خطاب کرتے ہوئے تاکید کی : اب وقت آگیا ہے کہ وہ شام کے سلسلے میں اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرلیں اور آگ سے کھیلنے سے دوری اختیار کریں۔

بشارجعفری نے بیان کیا : ہم اس چیز کا خیرمقدم کریں گے جو ہمارے ملک پر مسلط کردہ جنگ کو روکے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھیں گے ۔

شامی حکومت کے وفد کے سربراہ نے آستانہ اجلاس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وضاحت کی : اس اجلاس کی وجہ سے شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی زمین ہموار ہوگی ۔اور امید ہے کہ جلد ہی پورے شام میں جنگ بندی نافذ ہوجائے گی ۔

انہوں نے جنگ و خونریزی کا سلسلہ ختم کرنے اور اس ملک کی تعمیر نو کا موضوع اٹھانے کے لئے شام کے دوستوں اور اتحادیوں کی کوششوں جو ایک بہتر و مفید قدم اجان ہے اور بیان کیا : ہم نے ایک ایسے اجلاس میں شرکت کی ہے کہ جس میں بیرونی ممالک کے حمایت یافتہ بعض شامی بھی موجود تھے  پھر بھی ہم نے شام کی حکومت اور عوام کو بچانے کے لئے اس اجلاس میں شرکت کی۔

بشارجعفری نے ان مخالف مسلح گروہوں سے بھی جنگ بندی میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا جو آستانہ اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۵۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬