26 January 2017 - 11:53
News ID: 425921
فونت
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں میں ۲ دہشت گرد ہلاک جب کہ ۹ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
 دہشت گرد ہلاک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں دہشتگردوں اورشرپسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر رینجرز نے کارروائی کی جس کے دوران رینجرز اور طالبان دہشپتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ  ہواجس کے دوران طالبان کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے.

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت فاروق عرف واجد، سفید خان عرف ناصرکے نام سے ہوئی ہے، فاروق کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جمریزگروپ سے ہے، فاروق ٹارگٹ کلنگ، سرکاری اسکولوں کو اڑانے اور بھتاخوری کی وارداتوں میں ملوث ہے، فاروق  نے وادی تیراہ میں عسکری اورآئی ای ڈی بنانےکی تربیت حاصل کی تھی۔ ابھی تک طالبان نے ان ہلاکتوں پر کسی بھی قسم  کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

دہشتگرد تکفیری گروہ طالبان اور لشکر جھنگوی پاکستان میں شیعہ مسلمانوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬