27 January 2017 - 21:31
News ID: 425949
فونت
شمالی شام پر ترک فوج کی بمباری میں کم از کم دس عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
شام


رسا ںیوز ایجنسی کی العالم ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، مخالفین سے وابستہ شامی انسانی حقوق کے نگراں گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ شمالی شام کے شہر الباب پر ترک فوج کی بمباری و گولہ باری میں کم از کم دس عام شہری مارے گئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

شمالی شام کے مختلف علاقوں پر ترک فوج کے حملوں میں اب تک سیکڑوں کی تعداد میں عام شہری جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی حکام نے بارہا ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے رہائشی علاقوں پر حملے بند کرے اور شمالی شام سے اپنی فوج کو واپس بلائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬