28 January 2017 - 10:32
News ID: 425961
فونت
صومالیہ کی وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں ۵۰ سے زائد فوجی ہلاک ہوگئےہیں۔
دھشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صومالیہ کی وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئےہیں۔

اطلاعات کے مطابق کینیا کی سرحد پر واقع جنوبی علاقے کلبیو میں وہابی دہشت گرد تنظیم  الشباب کے 2 خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس پر حملہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا دیں جس کے نتیجے 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ الشباب نے دعویٰ کیا ہے حملے کے بعد اُن  کے دہشت گردوں نے بیس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد وہاں تعینات افریقن یونین مشن فرار ہوگیا۔

ادھر کینیا کے فوجی ترجمان  کا کہنا ہے کہ الشباب کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جب کہ مقامی میڈیا  کا بھی کہنا ہے کہ الشباب کے حملے میں کینیا کی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے تاہم فوجی بیس پر حملہ آوروں اور فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬