‫‫کیٹیگری‬ :
28 January 2017 - 20:18
News ID: 425970
فونت
آیت الله سبحانی:
حضرت ‌آیت الله سبحانی نے کہا: اگر بحرین میں ہوتا تو شیخ عیسی قاسم کے گھر سامنے دھرنے پر بیٹھتا ، آپ کی تقریریں اھداف کی حامل اور عاقلانہ ہیں ، اگر بحرینی حکومت کے پاس عقل ہوتی تو یقینا آپ کی عاقلانہ باتوں پر توجہ کرتی ۔
حضرت آیت الله جعفر سبحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے گذشتہ شب قم میں موجود بحرین کے طلاب سے ملاقات میں کہا: میں بحرین کے واقعات و حالات سے غافل نہیں ہوں ، وہاں کی دردناک خبریں ہم تک پہونچ رہی ہیں ، میں آپ کے لئے دعا گو ہوں کیوں کہ دعا ظالم کی کمر توڑ دیتی ہے ۔

اس مرجع تقلید نے ملت بحرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا: اس قدر قربانیوں اور فداکاریون کے بعد خاموشی اور پسپائی ھرگز روا نہیں ہے اور اپنے مقاصد سے پیچھے ہٹنا حرام ہے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے انقلاب بحرین کے بقا اور اس کے تسلسل کی تاکید اور کہا: بحرین کا انقلاب دلوں اور روحوں میں زندہ رہنا چاہئے نیز انقلابیوں کی طاقت میں اضافہ کا سبب بننا چاہئے ۔

انہوں نے بحرین کے شیعہ رھنما کی حمایت کرتے ہوئے کہا: شیخ عیسی قاسم کی حمایت ضروری ہے ، کیوں کہ آپ شیعوں کی شناخت ہیں ، آپ شیعت کی بقا کا سبب اور شیعہ کی اساس و ستون شمار کئے جاتے ہیں کہ جس کی حفاظت ضروری ہے ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: ھر صورت میں شیخ عیسی قاسم کی حفاظت ضروری ہے ، کیوں کہ ان شھریت منسوخ کئے جانے ، گرفتاری اور دیگر مسائل کا باعث ہے نیز اس کے دیگر بہت سارے نقصانات ہیں ۔

انہوں نے یاد دہانی کی : میں اگر بحرین میں ہوتا تو شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھتا ، آپ کی تقریریں اھداف کی حامل اور عاقلانہ ہیں ، اگر بحرینی حکومت کے پاس عقل ہوتی تو یقینا آپ کی عاقلانہ باتوں پر توجہ کرتی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۵۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬