‫‫کیٹیگری‬ :
28 January 2017 - 22:47
News ID: 425973
فونت
آیت الله نوری همدانی:
سرزمین ایران کے مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ کہتے ہوئے کہ امام خمینی رہ نے انقلاب اسلامی کو پیروز کر کے دنیا کے تمام مستضعفین کو عالمی سامراجیت کے مقابل متحد کردیا کہا: انقلاب اسلامی اور نظام جمھوری اسلامی ایران سے دشمنوں کی دشمنی بنیاد بھی یہی ہے ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی آج ایران کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام نے مسلمانوں کی عزت و قدرت کی بہت تاکید کی ہے کہا: خداوند متعال نے مسلمانوں کے لئے کچھ میعارات بھی رکھے ہیں کہ عزت مند حیات کے لئے ان کی مراعات ضروری ہے ۔

انہوں نے علم کو انسانوں کی عزت کی پہلی سیڑھی کے نام سے یاد کیا اور کہا: ھرگز جاہل انسان عزت مند حیات نہیں بسر کرسکتا ، لہذا ہمیشہ علم حاصل کرنے کی کوشش کریں ، روایتوں میں بھی آیا ہے کہ اگر کوئی بچپنے اور جوانی میں علم حاصل نہ کرے تو وہ پیری اور بڑھاپے میں ترقی نہیں کرسکتا ۔

اس مرجع تقلید نے ایمان اور اعتقادات پر یقین انسانی مسائل کی دوسری اصل شمار کی اور کہا: انسانی مسائل کی تیسری اصل عقل و بصیرت ہے ، ہمیں اس بات پر توجہ کرنی چاہئے کہ ممکن ہے کچھ لوگ عالم ہوں مگر عاقل نہ ہوں ، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای کی بصیرت پر تاکید بھی اسی عقل کی جانب اشارہ کرتی ہے ۔   

انہوں نے تقوائے الھی اور شرعی پابندی کو انسانیت کی چوتھی اصل شمار کیا اور کہا: جھاد اور شھادت پانچویں اصل ہے جس کی مراعات کے ذریعہ ہم عزت مند ہوسکتے ہیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا: امام خمینی رہ نے انقلاب اسلامی کو پیروز کر کے دنیا کے تمام مستضعفین کو عالمی سامراجیت کے مقابل متحد کردیا ، انقلاب اسلامی اور نظام جمھوری اسلامی ایران سے دشمنوں کی دشمنی بنیاد بھی یہی ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ھرگز دشمن کے سامنے سرتعظیم خم نہیں کرنا چاہئے کہا: آج دنیا کے کسی بھی کونے میں ایران جیسی امنیت نہیں ہے ، ہمیں ھمیشہ اور ھر نسل کے لئے انقلاب اسلامی کی تاریخ بیان کرنی چاہئے تاکہ وہ اس کی قدر کرسکیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۰۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬